ایک نیوز:ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کاپریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ بھارت پر کینیڈا کے الزامات سنگین ہیں،تحقیقات ہونی چاہئیں،چاہتے ہیں بھارت کینیڈا کے الزامات کو سنجیدہ لے اور تحقیقات میں تعاون کرے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ امریکی شہری پر قاتلانہ حملے کی سازش کو سنجیدہ مسئلہ سمجھتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کو ٹرمپ پر 3 پوائنٹس کی معمولی برتری حاصل ہے،ایک سروے پولز کے مطابق معیشت،روزگاراورملازمتوں کیلئے ٹرمپ کو کملا ہیرس پر5پوائنٹس کی برتری ہے۔
45فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کو کملا ہیرس سے بہتر معاشی نگران قرار دیدیا،سیاسی انتہا پسندی اور جمہوریت کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے کملا ہیرس بہترامیدوارقرارہیں، 14فیصد امریکیوں نے صحت کی دیکھ بھال کیلئے کملا ہیرس کی حمایت کی،5نومبر کو امریکی انتخابات میں کملا ہیرس اور ٹرمپ میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔