بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

Oct 16, 2024 | 00:45 AM

ویب ڈیسک:بانی پاکستان تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ ہوا ہے جس کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

میڈیکل رپورٹ پمز  ہسپتال  کے دو ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے تیار کی جس میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی مکمل فٹ اور ایکٹیو ہیں۔

اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر نارمل ہے، جبکہ انہیں 5 روز سے پیٹ خرابی کی شکایت تھی۔  

مزیدخبریں