حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا

Oct 16, 2024 | 00:26 AM

ایک نیوز:  حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا نوٹیفکیشن جاری ۔ 

نوٹیفکیشن کےمطابق   ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کا اضافہ  ہوا ، جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 251 روپے 29 پیسے  ہوگئی۔ 

وزرات خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق   پٹرول کی موجودہ قیمت 247روپے 30 پیسے برقرار رہے   گی، قیمتوں کا اطلاق آج سے اگلے 15روز  کیلئے ہوگا۔  

مزیدخبریں