ایک نیوز :کراچی کے علاقے لیاری بہارکالونی میں دستی بم کے حملے میں خاتون جاں بحق ،بچوں سمیت 8افرادزخمی ہوئے۔
ایس ایس پی سٹی امجد حیات کاکہنا تھا کہ لیاری کے علاقے بہار کالونی میں واقع اے روڈ کی گلی نمبر ایک میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے میں نتیجے میں چار خواتین، دو بچیاں اور ایک بچہ زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھاکہ دستی بم حملے کی وجہ جاننے اور ملزمان کی شناخت کیلیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق علی ولی نامی تاجر کے مکان پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے، علی ولی نامی تاجر لنڈے کے کاروبار سے وابستہ ہے جس کی تین منزلہ رہائشی عمارت پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ کریکر حملے کے شواہد اکھٹے کررہے ہیں ، حملہ آوروں کا نشانہ کیا تھا بتانا قبل از وقت ہوگا۔ کریکر حملے میں 35 سالہ رضیہ زوجہ محمد علی نامی خاتون جاں بحق ہوہی ہیں جبکہ بچوں میں 6 سالہ عقیل ، عتیقہ 8 سالہ زخمی ہوئے ہیں ، حملے کے نتیجے میں 45 سالہ خیر اللہ ، 22 سالہ زوہیب ، 34 سالہ محمد فیصل ، 35 سالہ احسان نبی اور 20 سالہ ونج ولد دلیپ کمار زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔