ایک نیوز :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا تمام بس اڈوں کے کرایوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ، پٹرول کی قیمت میں کمی کے باعث کرایوں میں کی گئی کمی کا اطلاق فی الفور ہوگا، ٹرانسپورٹ اتھارٹی اسلام آباد کی جانب سے کرایوں میں 10 فی صد کمی کر دی گئی ،ضلع اسلام آباد میں 23 مختلف روٹوں پر کرایہ کم وصول کیا جائے گا ،انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی جلد نوٹیفائیڈ کی جائے گی۔