عام انتخابات کیلئے پولنگ سٹاف کی ابتدائی فہرستیں تیار

Oct 16, 2023 | 20:17 PM

ایک نیوز: الیکشن کمیشن  نے عام انتخابات میں ڈیوٹی کرنے والے پریزائڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزیڈنگ افسران اور پولنگ سٹاف کی فہرست تیار کر لی۔

الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق  ملک بھر میں مجموعی طور پر پریزائڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران اور پولنگ سٹاف 10 لاکھ 7361 تعینات کیے جائیں گے۔

پنجاب میں پولنگ افسران کی تفصیلات:

 پنجاب میں 54ہزار 706پریزائڈنگ افسران، 3لاکھ 10ہزار 968اسسٹنٹ پریزنٹنگ افسران 1لاکھ 60ہزار 45 پولنگ سٹاف ،مجموعی طور پر پریزائڈنگ ، اسسٹنٹ پریزیڈنگ افسران اور پولنگ سٹاف پانچ لاکھ 26 ہزار 123 تعینات کیے جائیں گے ۔

سندھ میں پولنگ افسران کی تفصیلات:۔

سندھ میں20ہزار 315 پریزائڈنگ افسران،1لاکھ 62ہزار 523 اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران،81ہزار 262پولنگ سٹاف  مجموعی طور پر دو لاکھ 64ہزار100پریزائیڈنگ، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ سٹاف تعینات کیا جائے گا ۔

خیبرپختونخوا میں  پولنگ افسران کی تفصیلات:۔

 خیبرپختونخوا میں 16ہزار 525 پریزائڈنگ افسران،1لاکھ 85 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور50ہزار45 پولنگ سٹاف، مجموعی طور پر ایک لاکھ66 ہزار 655پریزائیڈنگ افسران ,اسسٹنٹ پریزیڈنگ افسران اور انتخابی عملہ تعینات کیا جائے گا ۔

بلوچستان میں پولنگ افسران کی تفصیلات:۔

 بلوچستان میں5ہزار266 پریزائڈنگ افسران،30ہزار150 اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران،15ہزار 75پولنگ سٹاف تعینات،مجموعی طور پر 50 ہزار 491 پریزائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران اور پولنگ سٹاف تعینات کیا جائے گا ۔ مجموعی طور پر ملک بھر میں پریزائیڈنگ افسران 96 ہزار 812 تعینات کیے جائیں گے۔ملک بھر میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 3720 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران تعینات کیے جائیں گے ۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر پولنگ سٹاف تین لاکھ 831 تعینات کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں