پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانےکافیصلہ

 پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانےکافیصلہ
کیپشن: Communication between disgruntled leaders of Muslim League-N

ایک نیوز :نگران پنجاب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا براہ راست فائدہ عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس میں ہوا جس میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے 48گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی گئی۔

  ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10فیصد تک کمی لانے کا ٹاسک ، پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کئے جائیں گے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ٹرانسپورٹرز کے ساتھ فوری میٹنگ کرنے کی ہدایت کردی 

نگران وزیراعلیٰ کاکہنا تھاکہ صوبائی وزیر صنعت و زراعت ایس ایم تنویر گھی،فلوراو ردیگر ایسوسی ایشنز کے ساتھ مذاکرات کریں گے سیکرٹری زراعت،کمشنرز او رڈپٹی کمشنرز کو روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے کا ٹاسک چیف سیکرٹری روزانہ کمشنرز او رڈپٹی کمشنرز کے ساتھ میٹنگ کر کے قیمتو ں میں کمی کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیں گے۔

محسن نقوی نے  پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کردار ادا کرنے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھنے کاحکم دیدیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھاہک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو منتقل کر کے ریلیف دیاجائے گا۔حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے جو تاریخی ریلیف دیاہے اس کا فائدہ دیگر اشیاء کی قیمتوں اور کرایوں میں کمی کر کے عوام تک پہنچانا ضروری ہے۔پوری ٹیم عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات ایک کردے اوربھرپور محنت کر کے خلق خدا کی دعائیں لیں۔

 صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم،منصور قادر،عامر میر،بلال افضل،ابراہیم حسن مراد،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سیکرٹریزقانون، صنعت، خوراک، لائیوسٹاک، زراعت،خزانہ، سی سی پی او، کمشنر لاہورڈویژن، چیئرمین پنجاب پرائس کنٹرول، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔