تاحیات نااہلی کےقانون میں ترمیم کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری

تاحیات نااہلی کےقانون میں ترمیم کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری
کیپشن: Notices issued on the petition against the amendment of the Lifelong Disability Act

ایک نیوز :لاہورہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم کرنےکیخلاف درخواست پرفریقین کونوٹس جاری کردیئے ۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے فریقین سے 23اکتوبر کو جواب طلب کرلئے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کاموقف تھاکہ الیکشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کر کہ تاحیات نااہلی کی مدت کو ختم کر پانچ برس کردیا گیا ہے۔سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62ایف ون کی پہلے ہی تشریح کر چکی ہے۔سپریم کورٹ کی تشریح کے بعد قانون میں ترمیم کرنا آئین کے آرٹیکل 175 کے سیکشن 3 کی خلاف ورزی ہے ۔عدالت سےالیکشن ایکٹ میں ترمیم کے اقدام کالعدم قرار دے استدعا کی گئی۔