سعودی عرب میں پاکستانی جعلی پاسپورٹ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل 

Oct 16, 2023 | 18:40 PM

ایک نیوز :سعودی عرب میں 12ہزار 96مبینہ پاکستانی جعلی پاسپورٹ کے معاملے کی تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ نے 5رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

سعودی حکومت نے 12ہزار 96مبینہ جعلی پاسپورٹ ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کئے تھے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی  کی سربراہی ڈاریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کریں گے ڈپٹی سیکرٹری ایف ائی اے وزارت داخلہ، ایف ائی اے اور نادرا کا ایک ایک نمائندہ کمیٹی میں شامل ہوگا۔ اسٹنٹ ڈاریکٹر ایڈمن پاسپورٹ کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے ۔

وزارت داخلہ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی پاسپورٹ کے اجراء میں کوتاہی کا پتہ لگائے گی۔ کمیٹی اس بات کا بھی تعین کرے گی کہ کن اداروں کی ملی بھگت سے جعلی پاسپورٹ استعمال ہوئے۔ کمیٹی پاسپورٹ ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی ذمہ داری کا تعین کرے گی تاکہ مستقبل میں ان خطرات کو کیسے روکا جا سکتا ۔کمیٹی تجاویز بھی جمع کرائے گی کمیٹی 15 دن کےاندر اپنی رپوٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔

مزیدخبریں