ایک نیوز :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد دیگر بنیادی اشیا کی قیمتیں کم کرانے کیلئے متحرک ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وفاقی اور صوبائی سطح پر بنیادی اشیا کی قیمتوں میں کمی لائی جائے ، وزیراعظم نے سخت پرائس کنٹرول میکینیزم کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت میں کی ہدایات جا ری کر دیں ۔
وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد بنیادی ضروریات کی قیمت میں بھی کمی ہونی چاہئے قیمتوں میں کمی کے اثرات تک پہنچانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جائیں وزیراعظم نے اپنے احکامات پر سختی سے عمل در آمد کی ہدایت کی۔