امام الحق کو آؤٹ کرنے کیلئے گیندپر کیا پڑھا؟ہاردیک پانڈیا نے بالآخر بتادیا

امام الحق کو آؤٹ کرنے کیلئے گیندپر کیا پڑھا؟ہاردیک پانڈیا نے بالآخر بتادیا
کیپشن: امام الحق کو آؤٹ کرنے کیلئے گیندپر کیا پڑھا؟ہاردیک پانڈیا نے بالآخر بتادیا

ایک نیوز :ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی بولر ہاردک پانڈیا نے پاکستانی اوپننگ بلے باز  امام الحق کو  آؤٹ کرنے سے پہلے گیند پر کیا پڑگا تھا۔ہاردیک پانڈیا نے آخر کا ر خاموشی توڑدی ۔

ہفتے کے روز  ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران امام الحق 73 کے مجموعی اسکور پر 36 رن بنا کر ہاردک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔

 امام الحق کی وکٹ والی گیند پھینکنے سے پہلے ہاردک پانڈیا نے ہاتھوں میں تھامی گیند  پر جیسےکچھ پڑھ کر پھونکا، پھر  دوڑتے ہوئے آئے  اور  امام الحق وکٹوں کے پیچھے کيچ آؤٹ ہوگئے۔

تاہم اب بھارتی بولر ہاردک پانڈیا سے اس سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے بتایا کہ ’’ میں خود کو (گالی) بُرا بھلا کہہ رہا تھا کہ مجھے زیادہ بہتر لینتھ کے ساتھ باؤلنگ کرنی چاہیے۔

امام الحق کو آؤٹ کرنے کے بعد پانڈیا نے انھیں باہر جانے کا اشارہ کیا، جس پر پاکستانی شائقین کی جانب سے انھیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا تھا۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی تھی، کچھ صارف نے کہا تھا کہ پانڈیا نےگیند پر تھوکا ہے تو کسی نےکہا کہ کوئی منتر پڑھ کر پھونکا ہے۔