ایک نیوز :رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر مزید گر گئی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 79پیسے کمی کے بعد 277.62روپے سے کم ہو کر 276روپے 83پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 277روپے پر مستحکم رہا ۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 237 پوائنٹس کے اضافے سے 49 ہزار 731 پوائنٹس پر بند ہوئی۔دن بھر مجموعی طور پر 359 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔218 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 129 کے شیئرز میں کمی ہوئی کراچی: آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 49,919 جبکہ کم ترین سطح 49,317 رہی۔