ایک نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ 9 مئی کے افسوسناک واقعات کے بعد ہم گھروں سے دور تھے ۔
ہم لوگ 9 مئی کے واقعات پر قانون کا سامنا نہیں کررہے تھے ۔ہم تو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے ۔پرامن راستے کے بجائے تشدد کا راستہ اختیار کیا گیا۔نوجوانوں کے ذہنوں میں بٹھایا گیا کہ ادارے ہمارے خلاف ہیں ۔معصوم لوگوں کے جذبات کو بھڑکایا گیا۔
Watch: Farrukh Habib press talk from Istehkam e Pakistan party office
— AIK News News (@pnnnewspk) October 16, 2023
https://t.co/KbdVkX624E#AIK NewsNews #AIK News #Pakistan #ChairmanPTI #ImranKhan #BreakingNews @PTIofficial @FarrukhHabibISF #FarrukhHabib pic.twitter.com/fhbhe0fn8W
عدم اعتماد کی تحریک پر حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیاتھا۔عدم اعتماد کے بعد ہمیں چین سے نہیں بیٹھنے دیا گیا۔آپ قانونی طریقے سے ہٹ گئے ہیں تو آپ کو انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے تھا ،ہم خود مار کھا لیتے تھے، پر امن احتجاج کی ہم کال دیا کرتے تھے۔
ان کا کہناتھا کہ حالات کے تسلسل اورجذبات کی وجہ سے میں بہت آگے نکل گیا تھا۔اس موقع پر انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ان کا کہناتھا کہ چیئر مین تحریک انصاف کے پاس کوئی اعلیٰ اخلاقی بنیادیں نہیں ۔توشہ خانے کے معاملے پر ہمیں دفاع کرنے کا کہا گیا ۔ہمیں بعد میں پتہ چلا کہ خان صاحب نے اس سے خود فائدہ اٹھایا ہے ۔عمران خان نے بہت لوگوں کو ٹشو پیپرز کی طرح استعمال کیا ۔القادر یونیورسٹی کے معاملے کو بندلفافے کو کابینہ سے منظور کرایا گیا ۔