عمانی کمانڈر کی جی ایچ کیو آمد،آرمی چیف سے ملاقات،باہمی امور پرتبادلہ خیال 

Oct 16, 2023 | 17:12 PM

ایک نیوز :عمان کےبری فوج کےکمانڈرمیجرجنرل مطربن سلیم بن راشدکاجی ایچ کیوکادورہ ،آرمی چیف سے ملاقات، باہمی اورپیشہ ورانہ دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر عمان کےبری فوج کےکمانڈرمیجرجنرل مطربن سلیم بن راشد کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے  گارڈ آف آنر پیش کیا۔ عمانی کمانڈرکی یادگارشہداپرحاضری،پھول رکھے،فاتحہ خوانی بھی کی۔


پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات میںعمان کی رائل آرمی کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام تکے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔ 

مزیدخبریں