ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری سمیت دیگر کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Oct 16, 2023 | 16:02 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری سمیت دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت جج عبہر گل نے سماعت کی۔

پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری سمیت دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کردیا۔

بعد ازاں عدالت نے ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع کردی ہے۔

مزیدخبریں