ایک نیوز:اویسٹن انجکشن کی ڈسپینسنگ سے نابینا افراد کی انکوائری کا معاملہ،ایک نیوز ڈی ٹی ایل لیبارٹری کی رپورٹس سامنے لے آیا۔نتائج میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری لاہور نے اویسٹن انجکشن کی رپورٹس کو کلیئر قرار دیتے ہوئےاویسٹن انجکشن کو سرنجوں میں بھرنے والے ذمہ دارقرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اویسٹن انجکشن کی سرنجوں میں بڑی انفیکشن سفر کے دوران پیدا ہوئی،اویسٹن سرنجز کو درجنوں کی تعداد میں خرید کر بسوں و موٹر سائیکلوں پر سفر کروایا گیا،ڈرگ ٹیم نے چھاپہ مار کر کمپنی ویئر ہاؤس سے110 اویسٹن وائلز حاصل کی تھیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ مختلف جگہوں سے چھاپے کے دوران 42کے قریب نمونے حاصل کیے گئے،اویسٹن انجکشن کی تمام وائلز کو ڈی ٹی ایل لاہور میں بھیجا گیا تھا،تین ہفتوں تک اویسٹن انجکشن کی وائلز کو ڈی ٹی ایل لاہور میں چیک کیا گیا،ڈی ٹی ایل نے کمپنی کے اویسٹن انجکشن کو کلیئر قرار دیا ہے،وزیر اعلی پنجاب کی 11رکنی انکوائری کمیٹی آج اس حوالے سے پریس کانفرنس کرے گی۔انکوائری کمیٹی انجکشن لگانے کے ایس ا وپیز کو تبدیل کرے گی۔