عابدباکسرسے متعلق پولیس کے بڑے انکشافات

Oct 16, 2023 | 15:17 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق انسپکٹر عابد باکسر کی گرفتاری اور پرسرار فرار کے معاملے  میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ملک کے ایک بڑے منی چینجر کی بھی گرفتاری کا امکان  ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عابد باکسر نے اربوں روپے کے پلازے اور فلیٹ بنا رکھے ہیں اسلام آباد اور لاہور میں ہاؤسنگ سوسائٹی سے بھتہ مانگنے کے ثبوت بھی پولیس نےحاصل کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ  عابد باکسر ،معروف بزنس مین فاروق ڈار کے ذریعے منی لانڈرنگ کرتا تھا۔معروف بزنس مین فاروق ڈارمشہور  منی چینجر کمپنی کا مالک ہے،عابد باکسر نے فاروق ڈار سے مل کر ڈیڑھ ارب سے زائد رقم کی منی لانڈرنگ کی۔

پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ پولیس نے فاروق ڈار نامی شہری کی جانب سے عابد باکسر کو بھجوائے جانے والی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔مختلف بک میکروں کو ڈرا دھمکا کر ان سے جگا لیا گیا۔ اسٹیج اور تھیٹر کے فنکاروں کو ڈرا دھمکا کر ان سےبھی بھتہ وصول کیا جاتا رہا۔

پولیس ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے عابد باکسر کے موبائل کا تمام ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔عابد باکسر کی تفتیش  کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔اب مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

مزیدخبریں