نواز شریف واپس آکرجیل جائیں گےیا ضمانت ملے گی؟حکمت عملی تیار

نواز شریف واپس آکرجیل جائیں گےیا ضمانت ملے گی؟حکمت عملی تیار
کیپشن: وطن واپسی پر نواز شریف جیل جائیں گے یا ضمانت ملے گی؟ قانونی ماہرین کی رائے جانیے

ایک نیوز:سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی پر انہیں جیل میں جانے سے کیسے بچایا جائے،ن لیگ کی قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی،نواز شریف کی طرف سے ان کے وکلا کی جانب سے درخواستیں آئندہ 48 گھنٹے میں دائر کئے جانے کا امکان ہے،دونوں ریفرنسز میں نواز شریف کی درخواستوں کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کامزید کہنا ہے کہ آج رات یا کل صبح تک مختلف قانونی نکات پر غور کے بعد درخواستوں کا مسودہ فائنل کیا جائیگا ،سابق وزیر اعظم نواز شریف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں،احتساب عدالت نے نواز شریف کو 10 سال قید اور 80لاکھ پاؤنڈ کی سزا سنائی تھی،العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی،سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 10 سال کیلئے عوامی عہدے کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا۔