پی آئی اےکو فیول کی فراہمی بند ،متعدد پروازیں منسوخ

Oct 16, 2023 | 14:29 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کو فیول کی فراہمی بند کردی جس کے باعث پروازیں متاثر ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس او اورپی آئی آئی میں واجبات کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا، پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ملتان، سکھر اور گلگت ائیرپورٹ پر پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کردی۔

پی آئی اے ترجمان نے پروازیں منسوخ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے نے پیر کو آپریٹ ہونے والی 14 پروازیں منسوخ کردیں ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملتان سے کراچی، اسلام آباد اور گلگت سے اسلام آباد کی دو طرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو پی ایس او کو شیڈول کے مطابق 65 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، انتظامیہ نے مالی بحران سے نکلنے کیلئے حکومت سے مدد مانگی ہے۔

پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر 7 ارب روپے کی ضرورت ہے وزارت ہوابازی کو متعدد خطوط لکھے ہیں مگر کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔

دوسری جانب پی آئی اے کی پروازیں نہ چلنے سے نجی ائیرلائنز نے اندرون ملک کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

مزیدخبریں