پی ٹی آئی کولاہور میں جلسہ کی اجازت,سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

پی ٹی آئی کولاہور میں جلسہ کی اجازت,سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
کیپشن: پی ٹی آئی کولاہور میں جلسہ کی اجازت,سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ نے فاضل جج کی رخصت کی بنا پر پی ٹی آئی کی لاہور میں جلسہ کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

 تفصیلات کے مطابق  جسٹس راحیل کامران ایڈیشنل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب عظیم اللہ خان کی درخواست پر سماعت کرنا تھی،درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

موقف میں کہا گیا ہے کہ ملک میں عنقریب عام انتخابات کا انعقاد ہونے جارہاہے،پی ٹی آئی نے الیکشن کیلئے اپنے منشور کا اعلان کیلئے جلسہ کا انعقاد کرنا ہے،یہ جلسہ موچی گیٹ یا بابا گراؤنڈ میں ہونا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر ذمہ داران کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواستیں دیں، جلسے کیلئے پی ٹی آئی کو اجازت نہیں دی گئی۔

موقف میں مزید کہا گیا ہے کہ اجازت نہ ملنے سے جلسے کے انتظامات کرنے کیلئے مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے،الیکشن کیلئے آئین ہر سیاسی جماعت کو عوامی رابطے کی اجازت دیتا ہے،عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور کو پی ٹی آئی کو موچی گیٹ یا بابا گراؤنڈ میں جلسہ کرنے اجازت دینےکا حکم دے ۔