ایک نیوز:سابقہ وزیراعظم نواز شریف کا مدینہ منورہ میں دوسرا روز،روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سعودی عرب سے دبئی جائیں گے، دبئی میں کچھ دن قیام کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔
میاں محمد نوازشریف کا چارٹرڈ طیارہ 21 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے لاہور میں لینڈ کرے گا،طیارے کی لینڈنگ اور پارکنگ کے حوالے سے حکومت سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں 12 اکتوبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں، حسین نواز نے بھی والد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا، مسلم لیگ ن لندن سیکرٹریٹ کا سٹاف کے کچھ ممبران نے بھی عمرہ کیا۔
یادرہے کہ سعودی شاہی خاندان میاں نواز شریف کی میزبانی کر رہا ہے۔