سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

Oct 16, 2023 | 13:19 PM

ایک نیوز: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔ 

ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے سعودی سفیر نے ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

ترجمان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی۔ 

سعودی سفیر نے خطے میں امن واستحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ 

مزیدخبریں