ایک نیوز:بھارتی وکیل نے پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ کے میچ میں گراؤنڈ کے اندر نماز ادا کرنے پر پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو شکایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وکیل ونیت جندل کی درخواست میں لکھا ہے کہ ’محمد رضوان کا کرکٹ گراؤنڈ میں نماز پڑھنا کھیل کی روح اور آئی سی سی کے ضوابط کے منافی ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’محمد رضوان نے نماز ادا کرکے ظاہر کیا ہے کہ وہ مسلمان ہیں جس سے کھیل کی روح کو شکست ہوئی ہے۔ محمد رضوان نے اس وقت نماز ادا کی جب ٹیم کے دوسرے کھلاڑی وقفے کے دوران پانی کا انتظار کر رہے تھے۔‘
وکیل کے مطابق ’اس کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس اپنی جیت کو غزہ کے لوگوں کے نام کیا جس سے ان کا مذہب اور نظریات ظاہر ہوتے ہیں۔‘
’آئی سی سی نے سری لنکا کے خلاف میچ جیتنے کے بعد محمد رضوان کی طرف سے اس فتح کو غزہ کے لوگوں کے نام کرنے پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔ آئی سی سی نے کہا کہ یہ انفرادی عمل ہے اور اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔‘
درخواست میں مزید لکھا گیا کہ ’اس سے قبل 2021 میں محمد رضوان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈیا کے خلاف میچ جیتنے کے بعد گراؤنڈ میں نماز ادا کی جس پر سابق پاکستانی کرکٹر وقار یونس نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگا کہ محمد رضوان نے ہندوؤں کے سامنے نماز پڑھی۔‘
’کوئی بھی ایسا عمل جس سے کھیل کی روح کو نقصان پہنچے، متعلقہ حکام کی طرف سے اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔‘
انڈین وکیل نے آئی سی سی کو درخواست میں لکھا کہ ’لہذا، پاکستان وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے۔‘
#WATCH : Mohammad Rizwan intentionally does this when there are Indians watching him. During T20 World Cup 2021, India vs Pakistan match he has offers ‘Namaz’ in ground during drink break. #MohammadRizwan #Pakistan #PAKvNED #namaz #INDVSPAK #icccricketworldcup2023 #ICCWorldCup pic.twitter.com/a0NAz4JvkZ
— Ravi Pandey???????? (@ravipandey2643) October 6, 2023
— Adv.Vineet Jindal (@vineetJindal19) October 14, 2023