ایک نیوز: سابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے ایک صحافی کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ نواز شریف کا یہ ملک ہے، انہیں اسی ملک میں ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے مزید کہا کہ جب نواز شریف واپس آئیں گے تو قانون کے مطابق فیصلے ہونے چاہیے۔ میری ذاتی رائے میں الیکشن جلد سے جلد ہونے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور عمران خان دونوں کو الیکشن کمپین کرنے کے لیے آزاد ہونا چاہیے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس لیے پیٹرول سستا ہوا ہے، فرق اس وقت پڑے گا جب گاڑیوں کے کرائے بھی کم ہوں۔