نگران وزیراعظم کےوزراء،سیکرٹری کو ہٹانےکی درخواست قابل سماعت قرار

Oct 16, 2023 | 12:53 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیراعظم کے وزراء اور سیکرٹری کو ہٹانے سے متعلق درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کردہ درخواست میں نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد اور مشیر احد چیمہ کو ہٹانے کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھاکہ وزیراعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ سابق وزیراعظم کے سیکرٹری رہے، آرٹیکل 218 کے مطابق نگران سیٹ اپ غیرجانبدار ہونا چاہیے۔

الیکشن کمیشن نے درخواست پرسماعت کے بعد 10 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزیدخبریں