صنم جاوید سمیت دیگر کےجوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع

Oct 16, 2023 | 12:39 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے صنم جاوید سمیت دیگرکے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت جج عبہر گل نے سماعت کی۔

صنم جاوید سمیت 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعدعدالت میں پیش کیا گیا، جس پرعدالت نے ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع کردی ہے۔

عدالت نے 30 اکتوبر کو دوبارہ ملزمان کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔

مزیدخبریں