نگران وزیراعظم 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

Oct 16, 2023 | 19:55 PM

ایک نیوز: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر  4روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔پر پرتپاک استقبال کیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون میں شرکت کیلئے چین پہنچے۔4روزہ دورہ  20 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

 تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون میں شرکت کے دوران نگران وزیراعظم 18اکتوبر کو فورم سے خطاب کریں گے، چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

چینی قیادت کے علاوہ نگران وزیر اعظم سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہانِ مملکت سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

مزیدخبریں