چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی تقرری کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسز 

Oct 16, 2023 | 12:06 PM

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کی تقرری کے خلاف دائر  درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔ 

تفصیلات کے مطابق جسٹس شکیل احمد نے شہری حافظ سکندر ہمایوں کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ذکاء اشرف سیاسی جماعت کے رہنماء ہیں۔ ذکاء اشرف کو سیاسی بنیادوں پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی لگاگیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے تحت یہ تقرری نہیں ہو سکتی۔ 

الیکشن کمیشن نے پہلے ہی سیاسی تقرریاں ختم کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ذکاء اشرف کی تقرری کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں