ایک نیوز: ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے سیالکوٹ ائرپورٹ پر کارروائی کے دوران قتل اور ڈکیتی کی واردات میں مطلوب 2ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ملزمان غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے بیرون ملک فرار ہو رہےتھے،ملزم کو آئی بی ایم ایس سسٹم کی مدد سے گرفتارکر گیا۔
محمد ماجد نامی ملزم کے خلاف کوٹلی سید امر سیالکوٹ میں ڈکیتی کا مقدمہ درج تھا،ملزم محمد سرورکے خلاف ٹوبہ ٹیک سنگھ تھانے میں قتل کا مقدمہ درج ہے،دونوں ملزمان کے خلاف ریڈ نوٹس جاری ہوئے تھے۔