ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنمافرخ حبیب کی بازیابی کیلئے درخواست نمٹادی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی بازیابی کی درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی،فرخ حبیب کے بھائی نے ابوذر سلمان نیازی ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔
آئی جی پنجاب نے فرخ حبیب کی حراست میں نہ ہونے کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔
وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ فرخ حبیب پنجاب پولیس کی تحویل میں نہیں ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ فرخ حبیب پر نو مئی سمیت 13 مقدمات درج ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب کی بازیابی کیلئے دائر درخواست نمٹادی۔