قصور: کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

قصور: کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کیپشن: Kasur: Free medical camp organized by Pakistan Army in Kanganpur

ایک نیوز: ضلع قصور کے علاقے کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے دوردراز علاقے کنگن پور کے باسیوں کے لیے پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں متعدد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حصہ لیا۔ 

میڈیکل کیمپ میں 710 مریضوں بشمول 329 خواتین، 136 بچے اور 245 مرد حضرات کا طبی معائنہ اور علاج کیا گیا۔ نایاب ٹیسٹس کی مفت فراہمی کے علاوہ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ 

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حفظانِ صحت سمیت ملیریا، ڈینگی سے بچاؤ، متعدد بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے آگاہی لیکچرز بھی دیئے۔ 

عوام نے پاک فوج کے عوامی بہبود کیلئے اقدامات کی تعریف کی اور ایسے اقدامات کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دور دراز کے علاقوں کے نادار لوگوں کے لیے پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد معمول کا حصہ ہے۔