ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے معاملے پر سماعت 23 اکتوبرتک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق پرویز الہیٰ کی انٹرا کورٹ اپیل پر بطور اعتراض کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی۔عدالت نے اعتراض پر پرویز الہیٰ کے وکلاء سے دلائل طلب کرلیے۔
وکیل پرویز الہیٰ نے کہا کہ پرویز الہیٰ نے سنگل بینچ کے فیصلے کو ہائیکورٹ چیلنج کررکھا ہے،سنگل بنچ کا فیصلہ قانون کے برعکس ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ کو اختیار ہے کہ وہ شواہد نہ ہونے پر کسی ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کر سکے۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی۔