معیشت کی بحالی کے لیے آرمی چیف کے اقدامات پر عوام کا اظہار خیال

Oct 16, 2023 | 11:03 AM

ایک نیوز: معیشت کی بحالی کے لیے آرمی چیف کے اقدامات پر عوام نے اظہار خیال کیا ہے۔ 

عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ “معیشت کی بحالی کے لیے آرمی چیف جو اقدامات لے رہے ہیں بالخصوس اسمگلنگ کی روک تھام اور افغان ٹرانزٹ کے فیصلے بہت خوش آئند اور قابل تعریف ہیں”۔ “آرمی چیف کے اقدامات کی وجہ سے پاکستان آگے کی طرف بڑھ رہا ہے”۔ 

انہوں ںے مزید کہا کہ “ہم پاک فوج کے شکرگزار ہیں کہ مہنگائی میں اتنی کمی آرہی ہے اور جب تک ہماری زندگی ہے ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں”۔ “ایسا ہی چلتا رہا تو انشااللّٰہ پیٹرول کی قیمتوں میں اور بھی کمی آجائے گی اور باقی مہنگائی بھی کم ہوجائے گی”۔ 

عوام کا کہنا تھا کہ “آرمی چیف کو چاہیے کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں اور ٹیکس میں بھی کمی کے لیے کوئی اقدامات کریں”۔ “ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا جو فیصلہ لیا ہے آرمی چیف نے وہ بہت اچھا ہے اور ہم یہی چاہتے ہیں کہ عوام کی بھلائی کے لیے مزید اقدام بھی لیے جائیں”۔ “ہماری بھلائی کا سوچنے والی صرف پاک فوج ہے۔ “آرمی چیف کے اقدامات سے ہم بہت خوش ہیں”۔

مزیدخبریں