ون وے کیخلاف ورزی پر 2 ہزار جرمانہ، گاڑی، موٹرسائیکل بند کی جائے گی

Oct 16, 2023 | 10:38 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے جرمانے بڑھا دیئے گئے، بار بار کی خلاف ورزی پر مقدمہ بھی درج ہوگا اور گاڑی بھی بند ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 2 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا اور اس کے ساتھ گاڑی، موٹرسائیکل بھی بند کردی جائے گی،ون وے کی دوبارہ خلاف ورزی پر مقدمے درج ہوں گے، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر بند کی گئی گاڑی کی سپردارای کےلئے مالک کو عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔

غلط پارکنگ پر گاڑیوں کو موقع پر کلیمپ لگا جائیں گے،شہر بھر میں 128 مقامات پر ون وے روکنے کیلئے وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں۔

سی ٹی او مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ سخت کریک ڈاؤن سے ون وے اور رانگ پارکنگ کی خلاف ورزی میں واضع کمی دیکھنے میں آرہی ہے، رواں سال ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 57 ہزار 431 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی،رانگ پارکنگ پر 01 لاکھ 19 ہزار 514 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔

سی ٹی او مستنصر فیروز نے مزید کہا کہ ٹریفک بہاؤ میں خلل ڈالنے پر 34 ہزار 876 وہیکلز کےخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، ون ٹریفک کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف ہے،ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں،ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی ٹریفک خلل کا بھی باعث بنتی ہے،ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر کارروائی کے ساتھ ساتھ آگاہی بھی دی جاتی رہے گی۔

مزیدخبریں