ایک نیوز:علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 120 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 6٫735 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
تفصیلا ت کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 2664 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 40 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 1875 مریض رپورٹ ہوئے۔راولپنڈی میں گزشتہ روز 33 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 720 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز 4 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.
علی جان خان نے کہا کہ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 416 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 24 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ،رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 292 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 5 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران قصور , اٹک اور چکوال میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ، گجرات، رحیم یار خان، جھنگ، پاکپتن، وہاڑی، راجن پور اور جہلم میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 129 مریض زیر علاج ہیں۔
علی جان خان نے مزید کہا کہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 55 مریض زیر علاج ہیں ۔ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔