ایک نیوز:لیسکو کے پانچوں اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 39ویں روز بھی جاری جس میں مزید316بجلی چور پکڑے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان لیسکوکا کہنا ہے کہ 39ویں روز کے آپریشن کے دوران151ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو ئیں جبکہ 28 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا،تمام اضلاع میں 316 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل7، زرعی3، اانڈسٹریل 3 اور 303 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 5 لا کھ 7ہزار 27یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2 کروڑ23 لاکھ 39 ہزار832 روپے ہے۔
ترجمان لیسکوکا کہنا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے میں کنکشن کو700000روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ستوکتلہ کے علاقے میں کنکشن کو325800روپے کا جرمانہ کیا گیا۔منڈی عثمان والا میں 300000 روپے کا جرمانہ کیا گیا۔صدر قصور میں ایک کنکشن کو236000 رقم چارج کی گئی ہے۔ 39وین روز کے آپریشن کے دوران کل5785 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،17952 کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،16733درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک 3 کروڑ72لاکھ 45 ہزار60 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی قیمت ایک ارب 66کروڑ 87لاکھ 32ہزار 44روپے ہے۔