ایک نیوز: خیبرپختونخوا کے شہر سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
اس سے قبل اتوار کو افغانستان اور بھارت میں بھی زلزلہ آیا تھا، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق آج (اتوار) افغانستان کے مقامی وقت 8 بجکر 6 منٹ پر آیا۔
گزشتہ 9 روز کے دوران یہ تیسرا زلزلہ ہے جبکہ بھارت کے شہر نئی دلی میں زلزلے کے جو جھٹکے محسوس کیے گئے، ان کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی۔