ایک نیوز:اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔5 کاروائیوں میں 108 کلو گرام منشیات برآمد جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے کراچی پر کوہاٹ کے رہائشی ملزم سے 24 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی،ملزم کی نشاندہی پر کراچی کا رہائشی ساتھی ملزم بھی گرفتار کیا گیا۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کوریئر آفس میں کامیاب کارروائی ہوئی جس میں دبئی کے لئے بُک کئے گئے لکڑی کے ڈیکوریشن والے پارسل سے 180 گرام آئس برآمد کی گئی۔
اے این ایف نے سبی روڈ کوئٹہ پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے دروازوں میں چھپائی گئی 30 کلو چرس برآمد کرلی۔دورانِ کارروائی نصیر آباد کا رہائشی ملزم بھی گرفتار کیا گیا۔
ضلع چاغی اور کیچ میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی منشیات برآمد ہوئی، 25 کلو چرس ، 8 کلو ہیروئن، 1 کلو افیون، 30 گرام آئس اور 20 کلو گرام ممنوعہ مواد برآمد کرلیا گیا۔
ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔