ایک نیوز: لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ سے متعلق درج مقدمات میں اسد عمر اورعلیمہ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اےٹی سی نے مئی کوجلاؤ گھیراؤ سے متعلق درج مقدمات علیمہ خان اوراسدعمرسمیت دیگرکی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
اسد عمر کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہم شامل تفتیش ہو چکے ہیں بتایا جائےکہ ہمارے شامل تفتیش ہونے کے بعد انہوں نے کیا کیا؟،۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر کو دل کا دورہ پڑا ہے،ریکارڈ پیش نہیں کر سکتے۔
اس پر اسد عمر کے وکیل نے کہا کہ ہہ لوگ سب کو ہی ہارٹ اٹیک کروا رہے ہیں، ان پر لازم کریں اگلی تاریخ پر ریکارڈ ضرور پیش کیا جائے۔
عدالت نے اسد عمر اور عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔