ایک نیوز: خواتین کےخوف سےافریقی شخص نےزندگی تنہائی میں گزارنےکافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق 71 سالہ افریقی کیلیٹسے زامویتانامی شخص خواتین کے خوف سے نصف صدی سے زائد عرصے سے15 فٹ کی باڑ میں گھیرے ایک الگ تھلگ گھر میں رہ رہا ہے۔
کیلیٹسے زامویتا جب 16 سال کے تھے تو انہوں نے فیصلہ کیا تھاکہ خواتین کی قربت سے ان کا خوف بہت زیادہ ناقابلِ برداشت ہے۔ وہ مخالف جنس کے ارد گرد رہنے کو برداشت نہیں کر سکتے تھے، لہذا انہوں نے اپنے معمولی گھر کے ارد گرد لکڑی کی باڑ بنائی اور اس کے بعد سے جائیداد سے باہر قدم نہیں رکھا۔
تاہم اس کے باجود زامویتا کی کمیونٹی کی خواتین نے اس عرصے کے دوران ہمیشہ ان کی دیکھ بھال کی، کھانے اور کپڑے جیسی ہر طرح کی چیزیں ان کے صحن میں پھینک دیتے تھے۔ اگرچہ زامویتا نے ان کے لیے کبھی دروازہ نہیں کھولا لیکن وہ ان چیزوں کو استعمال کرتے رہے۔
ایک خاتون نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جب آپ اس کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ نہیں چاہتا کہ ہم اس کے قریب آئیں یا اس سے بات کریں۔ اس کے بجائے ہم چیزیں اس کے گھر میں پھینک دیتے ہیں اور پھر وہ آتا ہے اور انہیں اٹھا لیتا ہے۔