ایک نیوز:اسرائیل اورفلسطین کےدرمیان جاری جنگ اب میڈیاپربھی اثراندازہونےلگی،امریکی نشریاتی ادارےنے 3 مسلمان اینکرز کو معطل کر دیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق اسرائیل اورفلسطین جنگ کےدوران ایک امریکی نشریاتی ادارےنےتین مسلمان اینکرز مہدی حسن، ایمن محی الدین اور علی ویلشی کو اسکرین سے ہٹا دیا۔
میڈیارپورٹ کےمطابق ان اینکرز کے شوز کو معطل کرنے کا فیصلہ حماس کے اسرائیل پر حملے کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام نے عرب نیوز چینل الجزیرہ کو اسرائیل میں بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
اسرائیل کے وزیر مواصلات نے الزام لگایا ہے کہ الجزیرہ حماس کی مدد کر رہا ہے اور اسرائیل کے خلاف رائے عامہ بھڑکا رہا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ الجزیرہ غیر محفوظ علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کی فلم بندی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 300 فلسطینی شہید اور 800 زخمی ہوگئے جس کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 329 ہوگئی۔
صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے اسرائیل فلسطین جنگ میں کم ازکم بارہ صحافیوں کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔