پاک بھارت میچ،اروشی کامہنگاترین آئی فون گم ہوگیا

پاک بھارت میچ،اروشی کامہنگاترین آئی فون گم ہوگیا
کیپشن: India-Pakistan match, Urushi lost the most expensive iPhone

ایک نیوز:پاک بھارت میچ دیکھنےآئی اداکارہ وماڈل اروشی کا24قیراط گولڈسےبنامہنگاترین آئی فون گم ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق بھار تی شہر احمد آباد کے نریندر ا مودی اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھنے آئی اداکارہ اروشی روٹیلا اپنے مہنگے ترین آئی فون سے محروم ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اروشی روٹیلا کی جانب سے پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے مدد کی درخواست کی گئی ہے۔

پوسٹ میں اروشی نے بتایا کہ نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں میرا24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو گیا! اگر کسی کو یہ فون نظر آجائے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کرے۔