ایک نیوز:نئی تحقیق سےپتہ چلاہےکہ جلدکی بیماری میں مبتلا42فیصدافرادنیندمیں خلل کاشکارہوتےہیں۔
تفصیلات کےمطابق انسان کودن بھرکی تھکاوٹ دورکرنےکیلئےآرام کی ضرورت ہوتی ہےمگراس آرام میں بھی کوئی چیزیابیماری خلل کاباعث بن جائےتوانسان کوسکون کےبجائےتکلیف ہوتی ہے۔
تحقیق نے انکشاف کیا کہ نیند کا یہ خلل مریضوں کے معیار زندگی پر وسیع تر اثرات مرتب کرتا ہے۔ تقریباً نصف (49 فیصد) جلد کی بیماری والے مریضوں نے کام میں پیداواری صلاحیت میں کمی کی اطلاع دی۔ اس کے برعکس صرف پانچ میں سے صرف ایک (19 فیصد) شرکاء جِلد کی بیماری میں مبتلا نہیں تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیق نتائج برلن میں یورپی اکیڈمی آف ڈرمیٹولوجی اینڈ وینریولوجی کانگریس میں پیش کیے گئے۔ نتائج ایک جامع، بین الاقوامی تحقیقی اقدام، آل پروجیکٹ سے اخذ کیے گئے جس نے جلد کی بیماریوں کے اثرات کا جائزہ لینے کیلئے پانچ براعظموں کے20 ممالک کے50,000 سے زائد بالغ افراد کا تجزیہ کیا۔
جِلد کی بیماری میں مبتلا مریضوں کی نیند کو متاثر کرنے والی اہم علامات میں60 فیصد خارش اور17 فیصد جلن یا جھنجھلاہٹ تھی۔ اس کے علاوہ جلد کی بیماری میں مبتلا مریضوں کو بیدار ہونے پر زیادہ کثرت سے تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے جس میں دن کے دوران غنودگی آنکھوں دُکھنا اور بار بار جمائی آنا شامل ہے۔
جلدی بیماری نیندمیں خلل کاباعث بن سکتی ہے؟
Oct 16, 2023 | 03:39 AM