بدین:کچی شراب پینےسے4افرادہلاک

بدین:کچی شراب پینےسے4افرادہلاک
کیپشن: Badin: 4 people died after drinking raw liquor

ایک نیوز:بدین میں کچی شراب پینےسےچارافرادہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق بدين کے نواحی علاقے گلاب لغاری میں شراب پینےسےپراسرار طور پر چار افراد ہلاک ہوگئے۔
ذارئع کےمطابق متوفی کچی شراب پینے کے باعث زندگی کی بازی ہارگئے،ہلاک ہونےوالوں میں35 سالہ کھیمچند، 32 سالہ ہریش ھريش،45 سالہ بجانو، 40 سالہ ناگجی شامل ہیں، متوفیوں کی لاشوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس کےمطابق لاشوں کوپوسٹ مارٹم کیلئےرورل ہیلتھ سینٹرمنتقل کردیاگیا، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واقعہ کے محرکات کے حوالے سے کچھ کہا جاسکتا ہے۔