چونیاں:مسلح افرادکی فائرنگ،2افرادقتل 

Oct 16, 2023 | 02:57 AM

ایک نیوز:دوگروپوں میں زمین کےتنازع پرمسلح افرادکی فائرنگ سےبھٹہ مالک اورگن مین کوموت کی نیندسلادیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق چونیاں کےنواحی علاقہ برکی کے قریب بھٹہ خشت پر فائرنگ سے دو افراد کوقتل کردیاگیا۔
پولیس کےمطابق مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بھٹہ مالک اور اس کے گن مین کو قتل کردیا،قتل ہونے والے افراد کی شناخت اسلم عرف اختر اور نعیم ڈوگر کے نام سے ہوئی،دونوں گروپس کے درمیان جگہ کا تنازع چل رہا تھا۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی ،موقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرلئےگئےہیں اورلاشوں کوتحویل میں لےکرہسپتال منتقل کردیاگیا تفتیش کا آغاز کردیا۔

مزیدخبریں