عاطف اسلم فلسطینیوں کےحق میں بول پڑے

Oct 16, 2023 | 00:27 AM

ایک نیوز:پاکستان کےنامورگلوکارعاطف اسلم نےمظلوم فلسطینیوں کواسرائیلی دہشتگردی کاسامناکرنےپرسوشل میڈیاپرپیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق عاطف اسلم نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پرایک پیغام جاری کیاجس میں گلوکارکاکہناتھاکہ’’فلسطین میں معصوم جانوں کے ضیاع کا غم ہے، آئیں مل کر ساتھ کھڑے ہو جائیں‘‘۔

گلوکارکا مزید کہناتھا کہ فلسطین میں زخمیوں کےعلاج اور قیام امن کیلئے دعا گو ہیں، اللہ رحم فرما۔


واضح رہےکہ غزہ پر اسرائیل کےحملوں کو9روزگزارگئے ، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں میں300 فلسطینی شہید اور800 زخمی ہوگئے جس کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد2 ہزار329 ہوگئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر9 ہزار714 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں،اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی اکثریت میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

مزیدخبریں