ضمنی الیکشن :تحریک لبیک کا خانیوال سے بڑا سرپرائز

Oct 16, 2022 | 22:12 PM

ایک نیوز نیوز : پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 209 خانیوال کے ضمنی الیکشن میں ٹی ایل پی کے امیدوار نے 15ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے مخالفین کوبڑا سرپرائز دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق   پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 209 خانیوال میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار فیصل خان نیازی نے میدان مارلیا۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے فیصل نیازی 71 ہزار 586 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری ضیاء الرحمان 57 ہزار 864 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر  رہے۔ فیصل نیازی نے مخالف امیدوار کو 13 ہزار 722  ووٹوں کی لیڈ سے شکست دی۔جبکہ ٹی ایل پی کے امیدوار راؤ عارف15ہزار سے ووٹ حاصل کرکے مخالفین کو بڑا سرپرائز دیدیا۔
خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں بھی  اس نشست سے  فیصل نیازی ہی کامیاب ہوئے تھے تاہم وہ اس وقت مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے تھے۔ بعد ازاں ان کے ن لیگ کے ساتھ اختلافات ہوئے اور وہ اپنی نشست سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔

مزیدخبریں