ایک نیوز نیوز : ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم میں بھی بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے انجرڈ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جگہ متبادل بولر کے نام کا اعلان کر دیا۔بھارتی ٹیم کے اہم بولر جسپریت بمراہ انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو گئے تھے اور ان کی جگہ ٹریول ریزرو کھلاڑیوں میں شامل محمد شامی اور دپیک چاہر مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے تھے۔
تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے بمراہ کے متبادل کھلاڑی کے طور پر فاسٹ بولر محمد شامی کو شامل کر لیا ہے۔چند روز قبل بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما نے بھی بمراہ کے متبادل کھلاڑی کے طور پر واضح اشارہ دیا تھا۔
T20ورلڈ کپ :بھارتی ٹیم میں بڑی تبدیلی
Oct 16, 2022 | 18:27 PM