ایک نیوز نیوز: بناؤ سنگھار کسے پسند نہیں اس سے ناصرف خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ خواتین میں کسی حد تک خود اعتمادی بھی بڑھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میک اپ کے لیے خواتین کو کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے کیا انہیں اپنے چہرے پر موجود بالوں اور روئیں ہٹانی چاہئیں،اس حوالے سے سپر ماڈل اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے خواتین کو اہم مشورہ دیا ہے۔
انسٹاگرام پر نادیہ حسین نے اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں میک اپ کے لئے چہرے کو شیشے کی طرح ہموار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اس کے لئے چہرے سے بال اور روئیں ہٹانا بہت ضروری ہیں۔
نادیہ حسین نے کہا کہ میک اپ سے پہلے چہرے پر اگر بال یا روئیں ہوں گے تو اس سے میک اپ کے بعد ان کا عکس نظر آئے گا۔