موٹر سائیکلیں9 ہزار روپے تک سستی ہوگئیں

Oct 16, 2022 | 14:01 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:ڈالر کی قیمت میں واضح کمی اور روپیہ مضبوط ہونے کے بعد موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کی نامور موٹرسائیکل کمپنی '' کراؤن '' نے 15 اکتوبر سے  قیمتوں میں واضح کمی کی فہرست جاری کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کا نامناسب لباس میں ڈانس، صارفین جذباتی ہوگئے

 نئی قیمتوں کے مطابق کراؤن 70 سی سی جذبہ پلس کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے مذکورہ ماڈل کی موٹر سائیکل کی قیمت جو پہلے89 ہزار روپے تھی اب 82 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

اسی طرح کراؤن 100 سی سی کی قیمت میں بھی 6 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے اس ماڈل کی قیمت 1 لاکھ ایک ہزار روپے سے کم ہوکر 95 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:30 اکتوبر کو ایک اور بڑا ضمنی دنگل، عمران خان خود میدان میں اتریں گے

کراؤن 100 سی سی فائٹر کی قیمت 7 ہزار روپے کم کردی گئی ہے جس سے اس ماڈل کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار روپے سے کم ہوکرایک لاکھ 2 ہزار روپے ہوگئی جب کہ کراؤن 125 سی سی۔ (5گیئر) کی قیمت میں بھی 9 ہزار روپے کمی کی گئی ہے جس سے اس کی قیمت 1 لاکھ 36 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جو پہلے ایک لاکھ 45 ہزار500 روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ہنگامی پریس کانفرنس، آرمی چیف سےبراہ راست  بڑا مطالبہ

واضح رہے کہ مہنگائی کی وجہ سے موٹر سائیکلوں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے، پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ جولائی تا ستمبر کے دوران موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی مجموعی فروخت 2لاکھ 93 ہزار 830 رہی جو پچھلے سال کے اس عرصے میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد تھی۔

مزیدخبریں